[]
13 فروری کو پچھلی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی طرف سے اس قانون کے سیکشن 7 کے نفاذ پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا اور سماعت کے لیے اپریل کی تاریخ مقرر کی تھی۔ حال ہی میں الیکشن کمشنر ارون گوئل نے استعفیٰ دے دیا جبکہ اس سے پہلے الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے ریٹائر ہو چکے تھے۔ اس طرح دو الیکشن کمشنرس کے عہدے خالی ہو گئے تھے جس پر حکومت نے آج ہی بیوروکریٹس گیانیش کمار اور سکھبیر سندھو کو نیا الکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔