[]
حیدرآباد۔ رشوت طلب کرنے والے سرکاری حکام کے خلاف اب 24 گھنٹے شکایت کی جاسکتی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
اب سے اے سی بی ہیلپ لائن نمبر 1064 کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔ اے سی بی کے ڈی جی سی وی آنند نے ٹویٹر پر اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی ہیلپ ڈیسک (کال سنٹر) کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے مزید 2 ملازمین کو متعین کیا گیا ہے۔
سابق میں صبح 10:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہی اے سی بی ہیلپ لائن کی خدمات دستیاب تھیں اب یہ خدمات 24 گھنٹے دستیاب رہے گی۔