تلنگانہ میں TET کیلئے حکومت کی منظوری

[]

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹیسٹ (ٹیٹ) کے انعقاد کو منظوری دے دی ہے۔ ڈی ایس سی سے پہلے ٹیٹ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس سلسلے میں محکمہ تعلیمات کے کمشنر کو احکامات جاری کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جلد ہی TET کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ حکومت کو امید ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ڈی ایس سی لکھنے کا موقع دیا جائے۔

 

واضح رہے کہ حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے 11 ہزار سے زائد اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے میگا ڈی ایس سی نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *