[]
گگوئی نے کہا، “آسام کے وزیر اعلیٰ صرف خود کو امیر بنانے اور خاندان کے افراد کے نام پر جائیدادیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔ دہلی میں ایسا کون ہے جسے ایسے وزیر اعلیٰ پسند ہیں۔ آخر کیوں بی جے پی کے بدعنوان وزرائے اعلیٰ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ماجولی میں سری سری اونیتی سترا بھی گئے اور وہاں جاکر انہوں نے آشیرواد حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ پر ہیں جس کا مقصد امن، سکون اور انصاف ہے۔