[]
حیدرآباد: ہمایوں نگر پولیس نے برقعہ پہنچ کر سرقہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 14 لاکھ رقم، 2 سل فونس اور ایک سم کارڈ ضبط کرلیا۔
پولیس کے پریس نوٹ کے بموجب سنگاریڈی کے سرکاری ڈاکٹر شبیر احمد مقیم راحت منزل اپارٹمنٹ، اندرا نگر، حیدرآباد نے ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن میں سرقہ کی شکایت درج کرائی تھی۔
پولیس کو تحقیقات پر پتہ چلا کہ ملزم محمد اسحاق جو پیشہ سے ڈرائیور ہے اس نے ضلع کرنول سے شہر آکر 2جنوری کو برقعہ پہن کر شکایت گزار کے مکان میں داخل ہوا اور رقم، سیل فونس اور سم کارڈ کا سرقہ کرلیا۔
اس کیس میں ویسٹ زون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس محمد اشفاق، اسسٹنٹ کمشنر پولیس ایل راجا وینکٹ ریڈی اور ڈیٹکٹیو سب انسپکٹر محمد احمد باشاہ نے اہم رول ادا کیا۔