ایران کی جانب سے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کی مذمت

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران ہم آج صبح یمن کے متعدد شہروں میں امریکہ اور برطانیہ کی فوجی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ یہ ایک جارحانہ اقدام ہے جو یمن کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریحا خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین و ضوابط کی پامالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خطے میں جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *