نیٹو کے فیصلوں کا تابع نہیں، اسپین نے امریکی اتحاد میں شمولیت سے انکار کردیا

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپینش میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ اسپین نے امریکہ کی جانب سے بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپین یورپی یونین اور نیٹو کے فیصلے پر عمل کرنے کا تابع نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے واشنگٹن کی جانب سے بحیرہ احمر میں تشکیل پانے والے فوجی اتحاد میں اسپین کی شمولیت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپین نیٹو اور یورپی یونین کے فیصلے کا تابع نہیں ہے۔

امریکی وزیردفاع لوئڈ آسٹن نے دعوی کیا تھا کہ اسپین بحیرہ احمر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہوگا۔
 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *