ڈونالڈ ٹرمپ انتخابات کیلئے نا‌اہل ۔ عدالت کا فیصلہ

[]

نئی دہلی: امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت کے مطابق کیپٹن ہل پر حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں ہیں۔ عدالت کےفیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا‌۔ امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کے پرائمری کے لیے نا اہل قرار دیا ہے۔ ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات پانچ مارچ 2024 کو ہونے والے ہیں۔ امریکی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے ترجمان نے فیصلہ کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *