اقلیتی اداروں کے صدورنشین فوری مستعفی ہوجائیں

[]

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر کے سی آر اور سابق ریاستی وزیر کے تارک راما راؤ کی ہدایت پر کئی کارپوریشن کے صدورنشین نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اس کے برخلاف اقلیتی اداروں کے صدورنشین جس میں صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خاں‘ صدرنشین حج کمیٹی محمد سلیم‘ صدرنشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن محمد امتیاز اسحاق‘ صدرنشین اردو اکیڈیمی خواجہ مجیب الدین اور دیگر نے اب تک استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

ان قائدین کو سابق بی آر ایس دور حکومت میں سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف کارپوریشن کا صدورنشین بنایا تھا۔ اب جبکہ بی آر ایس حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ کانگریس حکومت برسر اقتدار آگی ہے۔

تمام اقلیتی اداروں کے صدورنشین کو پارٹی کی شکست کو خلافی ذمہ داری قبول کرکے فوری اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہئے تاکہ کانگریس کے سینئر مسلم قائدین جو اقلیتی اداروں کے صدرنشین کا عہدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں‘ ان کو موقع حاصل ہوسکے۔

اقلیتی اداروں کے صدورنشین اگر ان عہدوں پر خدمات مزید انجام دیں گے تو موجودہ کانگریس کی حکومت ان کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔

ان کو ہٹانے کے لئے کانگریس حکومت قانونی کارروائی بھی کرسکتی ہے۔ اس لئے موجودہ اقلیتی اداروں کے کارپوریشن کے صدورنشین کو اس طرح کی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے فوری استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

ان کارپوریشن کے بعض صدورنشین کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ انہیں اردو اکیڈیمی کا صدرنشین بنانے کے بعد وہ روزانہ آفس آنا گوارہ نہیں کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *