[]
حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے آج سکریٹریٹ میں برقی کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں کابینی وزراء این اتم کمارریڈی‘پی سرینواس ریڈی‘پونم پربھاکر‘ چیف سکریٹری شانتی کماری‘محکمہ برقی وتوانائی کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف منسٹر نے برقی شعبہ کی صورتحال‘ طلب‘خریداری اور بقایاجات ودیگر موضوعات پرٹرانسکواورجینکو کے عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کی۔
ٹرانسکواور جینکوکے عہدیداروں نے پاور پائنٹ پر زنٹیشن کرتے ہوئے چیف منسٹر کوحقائق سے واقف کرایا۔ یہاں اس بات کاتذکرہ بھی ضروری ہے کہ گزشتہ روز بطور چیف منسٹرنے حلف لینے کے بعد منعقدہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں ریاست میں شعبہ برقی کی صورتحال پر تفصیلی طورپر غور وخوص کیا تھا۔
کابینہ کی جانب سے محکمہ برقی کی کارکردگی کے متعلق قرطاس ابیض جاری کرنے کی تجویزپیش کی تھی۔
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایک عہدیدار سے کہاکہ برقی کی صورتحال کوطویل عرصہ سے صیغہ راز میں رکھا گیا ہے جوقطعی طورپر مناسب بات نہیں ہے۔
چیف منسٹر نے خیال ظاہر کیا کہ ریاست کوبرقی بحران کی نذر کرنے کی سازش کی گئی تھی۔ اب تک برقی ادارے 85,000کروڑ کے مقروض ہیں۔