[]
حیدرآباد _ 18 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل نے منگل کی رات غزہ کے ایک ہاسپٹل میں زبردست بمباری کی جس میں 500 افراد جاں بحق ہوگئے۔اے ایف پی کی اطلاع کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول وزارت صحت نے بتایا کہ وسطی غزہ میں العہلی عرب ہاسپٹل پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 500 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکہ میں قائم میڈ گلوبل ہیومینٹیرین آرگنائزیشن کے رہائشی ظہیر سہلول نے العہلی عرب ہاسپٹل پر بڑے پیمانے پر ہلاکتوں والے اسرائیلی حملے کو “21ویں صدی میں طبی مرکز پر بدترین حملہ” قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہاسپٹلس پر بمباری بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے۔ یہ ایک جنگی جرم ہے۔ یہ طبی غیرجانبداری اور 150 سال پرانے جنیوا کنونشنز کو نقصان پہنچاتا ہے، اور مصیبت زدہ مقامی فلسطینی کمیونٹی کو صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے محروم کرتا ہے
Happening; video from Ahli National Baptist Hospital, over 500 Palestinians k1lled 😭
20 Republicans #PalestineWillBeFree 500 Palestinians Bella Ndume 3000 Palestinians #LaCasaDeLaTri #IsraelGazaWar #GazaAttack #PalestineGenocide Hamas HQ ATACMS #غزة_تزحف_الى_القدس #Brussel… pic.twitter.com/AS0d9aJHnK
— Orimili Eri (@OrimiliEri) October 17, 2023