سپریم کورٹ کی آئینی بنچ ‘الیکٹورل بانڈز’ تنازعہ کا فیصلہ کرے گی

[]

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کی انتخابی فنڈنگ ​​سے متعلق الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے غور کرنے کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے یہ فیصلہ کئی معاملات کو بڑی بنچ کے سامنے رکھنے کی درخواست پر کیا۔ بنچ نے کہا کہ معاملے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 145(3) کے تحت درخواستوں کو پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے سامنے رکھا جا سکتا ہے۔

کیس کی سماعت پہلے ہی 31 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے 10 اکتوبر کو کہا تھا کہ معاملے کی حتمی سماعت 31 اکتوبر اور اگر ضرورت پڑی تو اگلے دن یکم نومبر کو بھی کی جائے گی۔

قبل ازیں، سماعت کرنے والی بینچ نے کہا تھا کہ وہ اس درخواست پر غور کریں گے کہ آیا اسے پانچ ججوں کی آئینی بنچ کو بھیجا جانا چاہیے۔ اس کے لیے 10 اکتوبر کو سماعت کرتے ہوئے بنچ نے 31 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

سپریم کورٹ کے سامنے ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ)، ڈاکٹر جیا ٹھاکر (کانگریس لیڈر)، سپندن بسوال اور دیگر کی جانب سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ انتخابی بانڈ اسکیم سیاسی جماعتوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

بنچ کے سامنے این جی او اے ڈی آر کے وکیل پرشانت بھوشن نے 10 اکتوبر کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ الیکٹورل بانڈ اسکیم کو چیلنج اس لئے کیا گیا تھا کیونکہ اسے منی بل میں پاس کیا گیا تھا۔ مزید یہ کہ گمنام فنڈنگ ​​کے پرویژن کی وجہ سے یہ اسکیم شہریوں کے معلومات کے حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

اس اسکیم سے سیاسی پارٹیوں کو ان کمپنیوں سے بڑی رقم آنے کی اجازت ملتی ہے جنہوں نے ان سے کچھ فوائد حاصل کیے ہیں اور اس طرح بدعنوانی کو بھی فروغ ملتا ہے۔پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ اس قسم کی انتخابی فنڈنگ ​​سے بدعنوانی کو فروغ ملے گا۔ کچھ کمپنیاں نامعلوم ذرائع سے ان جماعتوں کو فنڈ دیں گی جن کی حکومتوں سے وہ فائدہ اٹھاتی ہیں۔

اس سے قبل بھی ایڈوکیٹ بھوشن نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ 2024 کے عام انتخابات کے لیے الیکٹورل بانڈ اسکیم کے آغاز سے قبل اس معاملے پر فیصلہ کیا جانا ضروری ہے ، جس کے بعد عدالت نے اسے حتمی سماعت کے لیے طے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *