[]
موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی ذریعے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا بیحد ضروری ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین اخوت اور بھائی چارہ قائم ہو۔
منہاج انٹرفیتھ وویلفیئر فاؤنڈیشن نے ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری میں عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس منعقد کی اس کانفرنس میں مختلف مذاہب اور مذہبی عقائد رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔اس کانفرنس میں عالم شہرت یافتہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب ریلیشن مسلم اینڈ نان مسلم کا رسم اجراء بھی عمل میں آیا۔یہ کتاب قرآن کی حدیث کی روشنی میں مسلموں کے غیر مذاہب کے ساتھ تعلقات پر مبنی ہے۔
منہاج انٹرفیتھ وویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر زبیر احمد انصاری کے مطابق یہ تنظیم مختلف مذاہب کے لوگوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرنے والی ایسی کانفرنسوں کو فروغ دیتی ہے۔ یہ ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں جہاں مختلف مذاہب اور عقائد کے لوگ اپنی بات رکھتے ہیں مختلف مذاہب کے متعلق معلومات ایک دوسرے سے ساجھا کرتے ہیں ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے یہ ایک بہتر موقع ہوتا ہے۔
ممبئی کے ممبا دیوی حلقے کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شمولیت کی۔ امین پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی ذریعے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنا بیحد ضروری ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین اخوت اور بھائی چارہ قائم ہو۔
اس سے ہم ایک دوسرے کی تفکری روایات کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ امن اور تعاون کی سوچ کو پروان چڑھاتے ہیں۔ اس وقت یہ بہت اہم ہے جب دنیا بھر میں مذہبی تناؤ کی شدت بڑھ رہی ہے اور ہمیں اپنے معاشرتی ، ملکی ترقی فلاح و بہبود اور روحانی مفاہمت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
کانفرنس کے عنوان کے حوالے سے مقررین نے یک آواز میں اس بات کا اقرار کیا کہ رسول اللہ کی ذاتِ رحمت نہ کہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے ہے کیونکہ وہ محبت، ہمدردی، اور رحم کے پیغام لے کرآئے ہیں۔ یہی وہ نبی ہیں جو پوری انسانیت کو محبت اور انصاف کا پیغام دیتے رہے، جو ہر شخص کی حقوق اور عزت کی حفاظت کرتے رہے۔ انکی محبت اور رحمت کی ایک روشنی کے طور پرہمیں اپنے عقائد کے مختلف لوگوں کے ساتھ ایک ہموار راستے پر لے جاتی ہے۔ انکے پیغام کو پہنچانے کا یہ وقت ہے جب ہمیں محبت اور امن کی ضرورت ہے، اور وہ رسول اللہ ہیں جو ان مقاصد کی روشنی میں ہمیں راہ دکھاتے ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر پوری انسانیت کے لئے بالعموم اور معزز وطن ہند کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا اور صدر منہاج انٹرفیتھ و ویلفئیر فاونڈیشن حاجی رفیق احمد خان کے مطابق ایسے پروگرام پورے ملک میں منعقد کئے جاتے ہیں اور کئے جائیں گے۔
کانفرنس کے اہم خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ارشد القادری اسلامی ریسرچ اسکالر، گراہم ہیڈن، کرائسٹ چرچ اسکول کے پرنسپل، مفتی عمیر قاسمی، نائب امام، فرید خان، اردو کاروان کے صدر، ڈاکٹر سوامی ویداتماویش، گروکل کانگڑی یونیورسٹی ، ڈاکٹر لکشمن شرما، نعت خوان، شاکر شہاب، جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری، مادھاو بروے نور، نعت خوان ، کاظم ملک ، کیریر کونسلر شامل تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
;