[]
حیدرآباد _ 15 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کی بی آر ایس حکومت نے صحافیوں کو بھی رعایتی شرحوں پر 400 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے
چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو نے اتوار کو پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اور عام آدمی پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال دیا ہے۔
اس بوجھ سے بچانے کے لیے خواتین کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں اس کی وجہ سے بی آر ایس انسانی ہمدردی کے ساتھ ایک اور گارنٹی کا اعلان کر رہی ہے۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بی آر ایس حکومت مستحق غریب خواتین کے ساتھ ایکریڈیٹیڈ جرنلسٹ کو بھی 400 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرے گی اور باقی بوجھ حکومت برداشت کرے گی