[]
حیدرآباد: تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ریاست کی بڑی سیاسی جماعتوں میں انتخابی جنگ چھڑگئی ہے۔ ہر بڑی جماعت امیدواروں کی فہرست کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔
کانگریس جوریاست میں برسر اقتدار آنے کیلئے کوشاں ہے وہیں اس پارٹی نے پارٹی امیدواروں کے انتخاب کے لئے ہائی کمان سے تبادلہ خیال کررہی ہے۔انتخاب جیتنے کی اہلیت رکھنے والوں کوہی امیدوار بنایا جائے گا۔
پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی‘کانگریس امیدواروں کے ناموں کوقطعیت دینے پر کام کررہی ہے۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس شیڈول کے مطابق جمعہ کے روز4بجے شام منعقد ہوگا۔
بتایا جاتاہے کہ کانگریس امیدواروں کے ناموں کااعلان‘تلنگانہ میں پارٹی قائدین کی جانب سے نکالی جانے والی بس یاترا کے بعد کیاجائے گا۔
کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی‘سی ایل پی قائد بھٹی وکرامارکہ اور پردیش کانگریس انچارج مانک راؤ ٹھاکرے شرکت کریں گے۔