اُردُوٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ کے صدر اورمعتمدعمومی کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے آن ڈیوٹی سہولت کے احکامات جاری۔  

[]

ریاست تلنگانہ کے اُردو اساتذہ، طلباء اور محبانِ اُردو کو پُر مسرت خبر دیجاتی ہے کے کئی عرصہ دراز سے اردو اساتذہ کی خدمت اُردو اسکولوں کےمسائل اُردو طلباء کی ترقی ترویج اشاعت رہنمائی اور دوٹوک نُمائندگی کرتے ہوے آج یہ مقام حاصل کرنے والی واحد تنظیم اُردُو ٹیچرس اسوسی ایشن تلنگانہ ریاست ہے ۔

 

امسال انکی بہتر خدمات اور کارکردگی پر حُکومت تلنگانہ نے other duty سہولیات کے احکامات بابت 07/10/2023 G.O.Rt. No. 1403 GAD سروس ویلفیر ڈپارٹمنٹ ریاست تلنگانہ جاری کیئے۔ تنظیم کے صدرو معتمد عمومی و اراکین کو سارے ریاست تلنگانہ کے سیاسی , سماجی و ملی قائدین ,ضلعی صدور و متعمدین ،اساتذہ اور محبانِ اُردو نے مبارک باد پیش کی۔ صدر ، معتمد و اراکین تنظیم نے سبھی کا فرداً فرداً شُکر یہ ادا کِیا۔

اس موقع پر جناب خواجہ قطب الدین صدر اسو سی ایشن نے کہا کے اُردو کاز کیلئے اساتذہ، طلبا، ٹرینڈ اساتذہ اور اُردو اسکولوں کی ترقی کیلئے اُردو ٹیچرز اسوسی ایشن ہمیشہ آپ کی خدمت میں پیش پیش رہیگی۔ اُردو اسکولوں میں نئے جائیدادوں کی منظوری، اُردو اسکولوں کیلئے خصوصی بجٹ، اسکالرشپ، اور اُردو جائیدادیں کو ڈی ریزروکرواتےہوے خصوصی اُردوDSC کا انعقاد، اور اردو اسکولوں کی وافقیت حاصل کرتے ہوے ترقیاتی کاموں کی طرف کوشش کرینگے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *