نواز شریف کی پاکستان واپسی، طیارہ بک: رپورٹ

[]

لندن/ اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف‘ دُبئی سے ذریعہ چارٹرڈ طیارہ 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔ اس طرح برطانیہ میں ان کی 4 سال طویل ازخود جلاوطنی ختم ہوجائے گی۔

ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔ نواز شریف جس پرواز سے وطن لوٹیں گے اسے ”امید ِ پاکستان“کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً 150 مسافرین سوار ہوں گے۔ جیو نیوز نے یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بکنگ کرالی گئی ہے اور سارے انتظامات ہوگئے ہیں۔ 73 سالہ نواز شریف جو 3 مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں‘ توقع ہے کہ آئندہ سال جنوری میں منعقد شدنی عام انتخابات میں اپنی پارٹی پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل۔ این)کی کمان سنبھالیں گے۔

نواز شریف اپنے پارٹی ارکان اور صحافیوں کے ساتھ 21 اکتوبر کو دُبئی سے پاکستان کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔ خصوصی پرواز دُبئی سے پہلے اسلام آباد میں لینڈنگ کرے گی اور بعدازاں لاہور کا رخ کرے گی۔ نواز شریف لاہور میں مینارِ پاکستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

وطن لوٹنے سے قبل وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے۔ سعودی عرب سے وہ 18 اکتوبر کو دُبئی پہنچیں گے۔ دورہ سعودی عرب میں ان کے ساتھ ان کے قریبی ساتھی میاں ناصر جنجوعہ‘ وقار احمد‘ کریم یوسف اور دیگر موجود ہوں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر اسحق ڈار نے کل کہا تھا کہ پاکستان واپسی پر نواز شریف کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ پیشگی ضمانت لے لی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *