حیدرآباد میں پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ کے ہاتھوں نکہت زرین فاؤنڈیشن کا افتتاح

حیدرآباد کے شیخ پیٹ باکسنگ کلب میں نکہت زرین فاؤنڈیشن کے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 

افتتاحی تقریب میں مہیش کمار گوڑ نے نکہت زرین فاؤنڈیشن کے لوگو کی نقاب کشائی کی اور باکسنگ مقابلوں کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں فاؤنڈیشن کی بانی، ارجن ایوارڈ یافتہ اور ڈی ایس پی باکسر نکہت زرین نے بھی شرکت کی۔

 

دیگر نمایاں شخصیات میں تلنگانہ باکسنگ سیکریٹری رویندر، نائب صدر ایلیا، سابقہ انڈین باکسنگ کوچ چرنجیوی، اور کلب کے باکسنگ کوچ ونئے بابو سیکریٹری پی سی سی محمد امتیاز شامل تھے۔

 

تقریب کے دوران تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے باکسنگ مقابلے کی شروعات کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ پروگرام نہ صرف کھیل کے فروغ کے لیے اہم تھا بلکہ نوجوانوں میں باکسنگ کے شوق کو بڑھانے کا ایک بہترین اقدام بھی ثابت ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *