[]
نظام آباد:10/اکتوبر (اردو لیکس) سید نجیب علی ایڈوکیٹ و سینئر قائد کانگریس، محمد جاوید اکرم سابق صدر ضلع وقف کمیٹی و رکن تشہیری کمیٹی ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی نے آج دہلی میں جناب ناصر حسین رکن کانگریس ورکنگ کمیٹی و یم پی راجیہ سبھا سے دہلی میں ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی اور تلنگانہ کے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے انتخابات میں مسلمانوں کو موثر نمائندگی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں کا رحجان اور اعتماد کانگریس پر بڑھا ہے اس صورتحال کے پیش نظر آج مسلمانوں کو بھر پور نمائندگی کی دینے کی ضرورت ہے جن اسمبلی حلقوں میں میں مسلمانوں کو واضح اکثریت موجود ہے وہاں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا جانا چاہئے انہوں نے نظام آباد اربن اسمبلی حلقہ میں طبقاتی تناسب سے واقف کرایا جناب ناصر حسین نے جو صدر کانگریس ملکارجن کھرگے کے بداعتماد رفیق بھی ہیں بتایا کہ وہ شخصی طور پر پارٹی میں مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے ہائی کمان کو مسلمانوں کے جذبات اور احساسات سے واقف کرایا ہے
انہوں نے کہا کہ نظام آباد اربن سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی ہے انہوں نے واضح کیا کہ اب تک کسی بھی امیدوار کے نام کو قطعیت نہیں دی گئی ہے اس مرتبہ کانگریس کے تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی کے روشن امکانات موجود ہیں اور کرناٹک کی طرز پر مسلمانوں کی بھرپور تائید کے ساتھ اقتدار پر واپس آنے گی کرناٹک میں کانگریس کا اقتدار صرف مسلمانوں کی مرہون منت ہے
انہوں نے تیقن دیا کہ پارٹی نے تلنگانہ میں کامیابی کے لیے امیدواروں کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے اورنظام آباد اربن اسمبلی حلقہ سے مسلم امیدوار کو ترجیح دی جارہی ہے اس موقع پر محمد جاوید اکرم سابق صدر وقف کمیٹی نظام آباد و رکن تشہیری کمیٹی ریاست تلنگانہ کانگریس پارٹی بھی موجود تھے۔ جنہوں نے مسلمانوں کو پارٹی کی سطح پر نمایاں مقام دینے کی خواہش کی۔