
جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے آج ایک روزہ سیرت ایکسپو کا انعقاد دفتر جماعت اسلامی پر لایا گیا ۔ جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ کے مختلف واقعات کو 3D اور 2D کو ماڈل کے ذریعے سمجھا یا گیا ۔
اس سیرت ایکسپو کا افتتاح ناظم ضلع جناب محمد نعیم الدین ۔ اور شیخ اسحاق علی سابقہ ناظم ضلع ۔اور محمد شعیب الحق طالب امیر مقامی جماعت اسلامی جگتیال کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر عبدالباری صدر ملت اسلامیہ جگتیال ۔ محمد ریاض خان ۔ محمد شرف الدین امیر تبلیغی جماعت ۔ حافظ شمس الدین تبریز صدر سٹی جمعیت علمائے جگتیال ۔ قاضی شہر مقصود علی متین ۔ حافظ فاروق ۔ محمد عماد الدین عمیر ۔ محمد منیم الدین ۔ منیب الحق عامر ۔
ڈاکٹر ضمیر علی عدنان صدر ایم پی جے ۔ فضل بیگ جرنلسٹ ۔ خواجہ صلاح الدین ۔ صدر ایس آئی او عبداللہ منیر ۔قطیب الحق ۔ عرفان بیگ ۔ محمد سیف الدین ۔ کامران ۔ و دیگر موجود تھے
۔ اس سیرت ایکسپو میں شہر جگتیال کے سینکڑوں مرد و خواتین اور طلبہ وطالبات نے مشاہدہ کیا ۔ اور معزز مہمانوں نے SIO.GIO.CIO کے ممبران کی جانب سے تیار کردہ ماڈلس اور انکے انداز بیان کی ستائش کی ۔ یہ انتہائی کامیاب ایکسپو کا انعقاد عمل میں آیا

