ترکی اسرائیل- فلسطین تنازع میں ثالثی کیلئے تیار

[]

انقرہ: ترکی نے کہا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ ترکی نے سفارتی چینلز کے ذریعے اس حوالے سے مطلع کیا، جس میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ کرنا بھی شامل ہے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ “پیر کو ترک صدر رجب طیب اردگان نے دونوں رہنماؤں (اسرائیل اور فلسطین) کے ساتھ فون پر بات چیت کی تھی۔ گفتگو بہت تعمیری تھی۔ صدر نے فریقین سے جنگ بندی اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

 “دریں اثنا، سفارتی چینلز کے ذریعے، انقرہ نے دونوں فریقوں کو رہنماؤں کی ایک میٹنگ کے انعقاد سمیت کسی بھی ممکنہ طریقے سے ثالثی کے لیے اپنی تیاری سے آگاہ کیا۔”

ذرائع کے مطابق ترکی سفارتی مشن اسرائیل -فلسطین تنازع کے حل کے لیے اپنے مغربی اتحادیوں سے رابطے میں ہے۔ ذرائع نے کہا کہ “ہم اپنے اتحادیوں کو تصادم کے خطرے کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں جو غیر متوقع نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔”

ہفتے کی صبح حماس نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کو اگلے روز اعلان جنگ کرنا پڑا۔ پیر کے روز، اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی مکمل ناکہ بندی کر دی، جس کے بعد وہاں خوراک، گیس یا بجلی کی سپلائی نہیں ہوئی۔ اسرائیل اور فلسطین دونوں ممالک میں اب تک سیکڑوں افراد کے ہلاک اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *