اردو مصنفین کی مطبوعات پر انعامات، درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

[]

حیدرآباد: تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے 20 ستمبر 2023 کو جاری اعلامیہ کے مطابق تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام سال 2022 کے دوران ریاست تلنگانہ کے اردو مصنفین سے ان کی شائع شدہ اردو مطبوعات پر انعامات کے لئے 5 مطبوعہ کتابوں کے ساتھ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 اکتوبر 2023 رکھی گئی تھی‘ اب تاریخ میں 26 اکتوبر 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔

محمد خواجہ مجیب الدین صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اس خصوص میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے اردو ادباء وشعراء‘ اسکالرس وقلم کاروں‘ اردو انجمنوں اور اداروں کی نمائندگی پر اردو مطبوعات پر انعامات کے لئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 20 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو قلم کار‘ ادیب‘ شاعرو اسکالرس سابقہ معلنہ شرائط کے مطابق اپنی طبع شدہ کتابوں کی 5 کاپیوں کے ساتھ 26 اکتوبر تک اکیڈیمی سے جاری کردہ پروفارما کی خانہ پری کے ساتھ اپنی درخواستیں بنام ڈائرکٹر /سکریٹری‘ صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی‘ حیدرآباد میں ذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اس خصوص میں جاری کردہ پروفارما صدر دفتر اردو اکیڈیمی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *