ایرانی وزیر خارجہ کا شام میں دہشت گردی کے واقعے پر حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں شام میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صدر بشار الاسد، فوج اور شام کے عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی۔

شام کے وزیر خارجہ نے امیر عبد الہیان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبہ حمص میں شام کے آرمی کیڈٹس کی گریجویشن تقریب پر دہشت گردانہ حملے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے اس طرح کی کارروائیوں کے پیچھے امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں کا ہاتھ قرار دیا۔

فریقین نے اس بات چیت میں دہشت گردی کے مذموم رجحان کے خلاف فیصلہ کن اور موثر جنگ کے لیے عالمی برادری کے سنجیدہ عزم اور خطے کے ممالک کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *