حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں آئیسولیشن سنٹر کا قیام

حیدرآباد ۔ ملک میں HMPV وائرس کی بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل کے انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔ ہاسپٹل کی مرکزی عمارت میں 40 بیڈس پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے گئے ہیں جس کی اطلاع گاندھی ہاسپٹل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار نے دی۔

 

ان وارڈس میں مردوں کے لیے 15 بیڈس خواتین کے لیے 5 بیڈس اور بچوں کے لیے 20 بیڈس مختص کیے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ HMPV وائرس کرونا کے مقابلے میں اتنا خطرناک نہیں ہے یہ صرف ایک عام فلو کی طرح ہے تاہم اس قسم کے تیزی سے پھیلنے والے وائرس کے حوالے سے ڈاکٹروں نے عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ اس وائرس سے متعلق عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

اب تک اس وائرس کی وجہ سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل جو کہ کووِیڈ نوڈل سینٹر ہے اس میں 600 آکسیجن بیڈس 450 سے زائد وینٹیلیٹرس، 400 مانیٹرس تقریباً 40 ہزار لیٹر کی مقدار میں مائع آکسیجن کے ٹینکس اور سینکڑوں آکسیجن سلنڈرس دستیاب ہیں ساتھ ہی بچوں کے لیے وینٹی لیٹرس کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *