مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض صیہونی رجیم کی رکاوٹوں کے باوجود 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت 1948 کے دیگر مقبوضہ علاقوں سے ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے پرانے حصے کے داخلی راستوں پر حفاظتی چوکیوں کے نام سے رکاوٹیں کھڑی کرکے فلسطینیوں کو نماز جمعہ سے روکنے کی کوشش کی، لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔