راہول گاندھی نے کھرگے اور لالویادو کو پانی پیش کیا (ویڈیو)

سہسرام(بہار) (پی ٹی آئی) کانگریس قائد راہول گاندھی کی اتوار کے دن عوام نے بڑی تعریف کی۔ انہوں نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور آر جے ڈی سربراہ لالوپرساد یادو کو پانی کا گلاس پیش کیا۔

انڈیا بلاک کے سرکردہ قائدین ووٹ ادھیکار یاترا کے آغاز کے موقع پر سہسرام ٹاؤن میں اسٹیج پر موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہول گاندھی گلاس میں پانی ڈال کر پہلے کھرگے اور لالوپرسادیادو کو دے رہے ہیں۔ بعد میں انہوں نے پانی پیا۔ دوپہر میں بڑی گرمی تھی۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *