مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف دھمکی آمیز بیانات میں کہا ہے کہ وہ ایران کے تیل و گیس کے ذخائر اور بعض بنیادی تنصیبات کو اپنے کنٹرول میں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے دعوی کیا کہ وہ ایران کے بعض مقامات پر حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں اور آئندہ اقدامات کو مزید سخت بنایا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ ایران کی اہم تیل تنصیبات اور جزیرہ خارک جیسے اسٹریٹجک مقامات پر اثرانداز ہو کر توانائی کے بازار کو کنٹرول کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا کہ ایران نے اپنی فضائی طاقت اور بعض دفاعی صلاحیتیں کھو دی ہیں، تاہم ان بیانات کو ماضی میں متعدد بین الاقوامی ذرائع اور تجزیہ کار مبالغہ آرائی اور سیاسی بڑھکیں قرار دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ ایران کے حوالے سے متعدد بار سخت اور متنازع دعوے کر چکے ہیں، جنہیں عالمی میڈیا میں تنقید اور طنز کا سامنا رہا ہے۔
