نائب صدر کے لیے انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا، الیکشن کمیشن کا اعلان

نئی دہلی: ہندوستان کے نئے نائب صدر کے انتخاب کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعہ کو انتخابی شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نائب صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ 9 ستمبر 2025 کو کرائی جائے گی۔

کمیشن کے مطابق، اس انتخاب کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار 21 اگست تک اپنی نامزدگی داخل کر سکتے ہیں جبکہ ان نامزدگیوں کی جانچ 22 اگست کو کی جائے گی۔ اگر ضرورت پڑی تو 9 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی اور اسی روز نتائج کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *