[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی کی تقریر کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے موجودہ یمنی حکومت کو برخاست کرتے ہوئے عبدالعزیز بن حبتور کو نئی حکومت تشکیل دینے تک ذمہ داریاں سنبھالنے کا حکم دے دیا۔
اعلی کونسل نے ایک بیان میں یمن پر بیرونی جارحیت اور بحران کے دور میں ملک کی بہترین حکمرانی پر عبدالعزیز بن حبتور کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور معزول اور تعیینات کے علاوہ حکومت کے تمام اختیارات دیئے ہیں۔
کونسل نے سید عبد الحکیم الحوثی کے فیصلے سے مکمل اتفاق کیا اور گذشتہ روز روز میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مختلف شہروں میں ہونے والی تقریبات میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت پر مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے دوران میں یمن کی حکومت میں بنیادی تبدیلیوں پر تاکید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں ڈکٹیٹرشپ کے بجائے عوامی حکومت ہوگی جس میں پورے ملک کے عوام کی نمائندگی ہوگی۔
انہوں نے کہا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد عدلیہ میں بھی اصلاحات کرتے ہوئے اسلامی احکام سے آشنا علماء تعیینات کرنے کی کوشش کی جائے گی۔