کھنڈوا کے نزدیک گرام ٹھٹھیا جوشی واقع آبنا ندی کے پُل پر صبح 5 بجے یہ حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ حادثہ کا مقام پولیس ریکارڈ میں بلیک اسپاٹ کے طور پر درج ہے۔
مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں پیش آئے ایک حادثہ میں ٹورسٹ بس پُل سے نیچے گر گئی۔ اس واقعہ میں 18 افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بس جیسے ہی پُل سے نیچے گری ایک زور دار آواز آئی اور چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ کر جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بس ناگپور سے اندور جا رہی تھی۔
یہ حادثہ کھنڈوا کے نزدیک گرام ٹھٹھیا جوشی واقع آبنا ندی کے پُل پر صبح 5 بجے ہوا۔ حادثے میں زخمی افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ حادثہ دھند اور موڑ پر توازن بگڑنے کی وجہ سے ہوا۔ بس کی رفتار دھیمی ہونے سے مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثہ کا مقام پولیس ریکارڈ میں بلیک اسپاٹ کے طور پر درج ہے۔ یہاں آئے دن اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں لیکن پھر بھی تساہلی برتی جا رہی ہے۔
بس کے پُل سے نیچے گرنے کی اطلاع ملتے ہی رام نگر چوکی انچارج منوج دوے سمیت کئی پولیس اہلکار اور ایمبولنس موقع پر پہنچ گئی۔ دیہی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔ بس کنڈکٹر سائڈ پلٹنے سے مسافروں کو پیچھے کے ایمرجنسی گیٹ کا کانچ پھوڑ کر اور ڈرائیور کے گیٹ سے باہر نکالا گیا۔ ضلع اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر انیرودھ کوشل نے بتایا کہ بس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کو ضلع اسپتال لایا گیا، انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔ ایک دو لوگوں کو سر میں چوٹ آئی ہے، سبھی محفوظ ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔