مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہوئے المناک حادثے کا جان کر دلی دکھ ہوا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں کورین عوام اور حکومتِ جمہوریہ کوریا کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے موان ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ رن وے سے اتر کر اطراف میں لگی باڑ سے ٹکرا گیا، جس سے طیارے میں آگ لگ گئی۔