ایرانی وزیر خارجہ کی نور 3 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہم نور 3 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر فضائی، دفاعی اور سائنسی شعبوں میں مقتدارنہ جد و جہد کرنے والے انتھک ماہرین اور ایران کی عظیم قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 

یہ قابل فخر منصوبہ ہمارے ملک کے نوجوان سائنسدانوں اور خلائی صنعت کے ماہرین اور ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سوچ اور شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

واضح رہے کہ امام مہدی ع کے آغاز امامت کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرو اسپیس فورس کے تیسرے مقامی سیٹلائٹ نور 3 کو تین مرحلوں پر مشتمل مشترکہ سیٹلائٹ کیریئر قاصد کے ذریعے 450 کلومیٹر کی بلندی سے زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا۔

“نور 3” ایک سینسنگ اور شناخت کرنے والا سیٹلائٹ ہے جو لانچ کے بعد 3.7 کلومیٹر فی سیکنڈ اور 480 سیکنڈ کی رفتار کے ساتھ 450 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر گردش کرنے لگا۔

خیال رہے کہ سیٹلائٹ نور 3 اور سیٹلائٹ کیریئر “قاصد” دونوں سپاہ پاسدارن انقلاب ریسرچ آرگنائزیشن میں ڈیزائن اور بنائے گئے تھے۔

سپاہ کی ایرو اسپیس فورس پہلے ہی سیٹلائٹ نور 1 اور نور 2 کو قاصد سیٹلائٹ کیرئیر کے ذریعے لانچ کر چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اس سے قبل 22 اپریل 2020ء کو نور 1 سیٹلائٹ کو 425 کلومیٹر کی بلندی سے جب کہ 27 فروری 2022ء کو نور 2 سیٹلائٹ کو 500 کلومیٹر کی بلندی سے مدار پر چھوڑ دیا تھا۔

مذکورہ تینوں سیٹلائٹس کو “قاصد سیٹلائٹ کیریئر” کے ذریعے لانچ کیا گیا جسے سپاہ کی ایرو اسپیس فورس کے ماہرین نے بنایا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *