’الیکشن کمیشن پتھر ہے اور بی جے پی اس کی مالک‘، ادھو ٹھاکرے کا مرکز پر سخت حملہ

ممبئی: شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی، مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو ’پتھر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پر سندور لگانے سے اسے شیوسینا کا نام اور انتخابی نشان کسی اور کو دینے کا حق نہیں مل جاتا۔

یہ بات ادھو ٹھاکرے نے شیوسینا-یو بی ٹی کے ترجمان ’سامنا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’ٹھاکرے برانڈ‘ کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن عوام ان کوششوں کو ناکام بنا دیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *