حیدرآباد میں نقلی ڈاکٹر گرفتار۔ پائلس کے علاج کے نام پر دے رہا تھا دھوکہ

[]

حیدرآباد : حیدرآباد کی پولیس نے ایک نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا جو بواسیر وغیرہ کے مرض سے پریشان افراد کو علاج کے نام پر دھوکہ دے رہا تھا۔

 

پولیس کے مطابق ملزم نے سابق میں آندھرا پردیش کے ایک بواسیر کے ڈاکٹر کے پاس اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا تھا جبکہ اس کا تعلق مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے۔ملزم نے ڈاکٹر کے پاس اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کے بعد خود کا دواخانہ کھول لینے کا منصوبہ بنایا

 

اسی مقصد کے تحت وہ حیدرآباد منتقل ہوا اور اس نے تکا رام گیٹ علاقہ میں گیتا پائلس کلینک قائم کیا۔باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے بعد پولیس نے نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔ یہ کاروائی نارتھ زون ٹاسک ٹیم نے تکا رام گیٹ پولیس کے ساتھ مل کر کی ہے۔

 

ملزم کی شناخت کمارا منگل کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *