نئی پارلیمنٹ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کی غنڈہ گردی _ خطاب کے دوران مسلم رکن پارلیمنٹ دانش علی کو گالی گلوج

[]

نئی دہلی _ 22 ستمبر ( اردولیکس ڈیسک) ملک کی نئی پارلیمنٹ ھاوس آف انڈیا میں بی جے پی کے ایک  رکن پارلیمنٹ  رمیش بدھوری نے  21 ستمبر کو چندرائن 3 مشن کی کامیابی پر ہوئے مباحثہ کے دوران بی ایس پی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف سنگین ریمارکس کرتے ہوئے دانش علی کو “مسلم اوگراوادی” (مسلم دہشت گرد)، “بھڑوا” (دلال) اور “کٹوا” (ختنہ شدہ) کہا۔ بتایا جاتا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی رات دیر گئے تک جاری رہی اس دوران بی جے پی رکن  پارلیمنٹ  رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی کے خلاف اس طرح کے سنگین ریمارکس کرتے ہوئے انھیں پارلیمنٹ کے اندر تذلیل کیا۔

 

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے دانش علی سے کہاکہ ’’یہ ملا آتنک وادی ہے، باہر پھینکو اس ملا کو‘‘۔ بتایا جاتا ہے  کہ جب بی جے پی رکن پارلیمنٹ بدھوری اس طرح کی انتہائی گھناؤنی الفاظ استعمال کررہے تھے تو بی جے پی کے متعدد سینئر ارکان پارلیمنٹ ایوان میں موجود تھے لیکن کسی نے بھی انہیں روکنے کی یا ٹوکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ مسکراتے نظر آئے۔ اسی طرح اسپیکر نے بھی ان کے تبصرہ پر اعتراض نہیں کیا۔

 

اس واقعہ کے دوسرے دن آج مختلف سیاسی جماعتوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوری کی شدید مذمت کی اور ان کے خلاف کارروائی کرے



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *