جموں و کشمیر میں امن کا دعویٰ یا حقیقت سے انکار؟ پون کھیڑا نے مرکز کی پالیسیوں پر سوال اٹھایا

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جموں و کشمیر کے حالات پر مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پون کھیڑا نے ویب سائٹ ’دی نیو انڈین‘ کے لیے ایک تفصیلی مضمون تحریر کیا ہے، جس میں پہلگام حملے کے پس منظر میں حکومت کی کشمیر پالیسی، پی آر مہم اور زمینی حقائق کے درمیان تضاد پر سوالات اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مسلسل یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں و کشمیر میں حالات مکمل طور پر نارمل ہیں، امن قائم ہو چکا ہے اور زندگی معمول پر آ چکی ہے، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *