ایرانی قوم اور مسلح افواج نے ثابت کر دیا کہ دشمن کے پاس شکست اور تسلیم کے سوا کوئی راستہ نہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ ایرانی عوام، مسلح افواج اور مزاحمتی محاذ نے اپنی ثابت قدمی اور طاقت کے ذریعے دشمنوں پر یہ واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس شکست قبول کرنے اور تسلیم ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم نے اپنی مزاحمت اور اتحاد کے ذریعے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

 مزید کہا گیا کہ یہ کامیابی خدائی مدد، اعلیٰ قیادت کی رہنمائی اور عوام و افواج کے باہمی اتحاد کا نتیجہ ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *