پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر سب سے کم یعنی 51.33 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔ یہ سیٹ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت بسی گوگی کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پارٹی نے صنعتکار اور راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑہ کو اپنا امیدوار بنایا ہے جن کا مقابلہ بی جے پی کے جیون گپتا اور کانگریس کے سابق وزیر بھارت بھوشن آشو سے ہے۔
کیرالہ کی نیلمبور سیٹ پر دیہی اور شہری علاقوں میں صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ تکنیکی مسائل کے باوجود ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر پرامن رہا۔ یہاں 10 امیدوار میدان میں ہیں جن میں یو ڈی ایف، ایل ڈی ایف، بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی شامل ہیں۔ اس سیٹ پر گزشتہ انتخاب میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار پی وی انور نے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا اور اب وہ ترنمول کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔
ان تمام سیٹوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 23 جون کو کی جائے گی، جس کے بعد واضح ہوگا کہ عوام نے کس پر اعتماد ظاہر کیا۔
(ان پٹ: یو این آئی)
