[]
حیدرآباد: الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی آئی) کی ایک ٹیم 3اکتوبر سے تلنگانہ کا تین روزہ دورہ کریں گی تاکہ ریاست میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او)وکاس راج نے پیر کے روز کہاکہ ٹیم کے دورہ کامقصد مختلف اسٹاک ہولڈرس‘ انتخابات کی تیاریوں اور مقامی برادریوں سے تبادلہ خیال کرناہے۔
دورہ کے پہلے دن اعلی عہدیداروں پر مشتمل ٹیم‘ مسلمہ قومی و ریاستی سطح کی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔ اس کے بعد یہ ٹیم مجوزہ انتخابات سے مربوط اہم مسائل پر انفورسمنٹ ایجنسیوں سے تبادلہ خیال کرے گی۔
دوسرے دن الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کے عہدیدار‘ تمام 33 اضلاع کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسرس‘ایس پیز‘ پولیس کمشنرس سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم کی چیف سکریٹری اور ڈی جی پی سے بھی ملاقات ہوگی۔
تیسرے دن عہدیداروں کی ٹیم‘ ریاست کی اہم شخصیات‘معذور ووٹروں اور نوجوانوں سے بھی ملاقات کرے گی۔