تلنگانہ: ایتھنول فیکٹری پر حملہ کا معاملہ۔12افراد گرفتار

حیدرآباد: تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال کے پیدا دھنواڑہ گاؤں میں گذشتہ روز ایتھنول فیکٹری پر ہوئے حملے کے سلسلہ میں جمعرات کو پولیس نے 12 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں چند کسان بھی شامل ہیں۔

مظاہرین نے فیکٹری پر پٹرول، لاٹھیوں اور مرچ پاؤڈر سے حملہ کیا تھا، جس میں عملہ کے کچھ افراد بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے راجولی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا ہے اور مزید ملزمین کی شناخت کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔

دیہی عوام گزشتہ کئی مہینوں سے ماحولیاتی خدشات کے پیش نظر فیکٹری کی مخالفت کر رہے ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زراعت اور مقامی ماحولیات کے لئے خطرہ ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *