انسٹاگرام پر ہوئی عاشقی۔ بیوی نے عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کا قتل کردیا

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے نوروزپور گوجر گاؤں میں ایک سنسنی خیز قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کسان کی شناخت

 

سچن ڈاگر (34) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ سچن کی بیوی رچنانے ابتدا میں محلہ والوں اور رشتہ داروں کو یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ اس کا شوہر اچانک بیمار ہوگیا تھا اور اسپتال لے جانے کے دوران اس کی موت واقع ہوئی

 

تاہم مقتول کے گلے پر موجود نشانات نے ارکان خاندان کو شک میں مبتلا کردیا جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جس میں ایک نوجوان جمعہ کی رات

 

سچن کے گھر میں داخل ہوتے اور ہفتہ کی صبح وہاں سے نکلتے ہوئے نظر آیا۔ اس سراغ کی بنیاد پر پولیس نے رچنا سے سخت پوچھ گچھ کی جس کے بعد اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔پولیس کے مطابق رچنا کی انسٹاگرام کے ذریعے قریبی

 

گاؤں کے سونو سے دوستی ہوئی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ دونوں کے درمیان تعلقات جاری تھے۔ جب سچن کو اس معاملے کا علم ہوا تو اس نے بیوی کو سمجھانے اور منع کرنے کی کوشش کی جس پر رچنا اور اس کے عاشق

 

نے اسے راستے سے ہٹانے کی سازش تیار کی۔پولیس کے مطابق واردات والی رات رچنا نے شوہر کے کھانے میں نیند کی گولیاں ملا دیں۔ جب سچن گہری نیند میں چلا گیا تو رچنا نے اپنے

 

عاشق سونو کے ساتھ مل کر اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *