نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنی تازہ پوسٹ میں مرکز کی اقتصادی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عام ہندوستانی شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، جبکہ حکومت صرف سرمایہ داروں کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔
انہوں نے لکھا، ’’اعداد و شمار سچ بولتے ہیں۔ پچھلے ایک سال میں دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت 17 فیصد، کاروں کی فروخت 8.6 فیصد اور موبائل مارکیٹ 7 فیصد گر گئی ہے۔ اس کے برعکس، مہنگائی اور قرض دونوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘
