[]
جدہ _ 7 جولائی ( عرفان محمد) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والی خاتون عازم حج شاہین سلطانہ آج صبح مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔وہ بیمار ہو گئی تھیں اور انھیں پہلے نور ہسپتال میں داخل کرایا گیا پھر انھیں دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورٹلہ شہر کے محلہ رحیم پورہ نزد اقراء ہائی اسکول کورٹلہ کے اسکراپ کے تاجر محمد اقبال کی اہلیہ شاہین سلطانہ 52سالہ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں مکہ مکرمہ کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔مرحومہ اپنے شوہر محمد اقبال اور اپنی نند ریحانہ بیگم کے ہمراہ حج کمیٹی کی جانب سے حج کیلئے 8/جون کو سعودی عرب روانہ ہوئیں اور سعودی عرب میں 5روز سکے قیام کے بعد اچانک انکی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں مکہ مکرمہ کے ایک اسپتال میں علاج کیلئے شریک کیا گیا جہاں وہ کوما میں چلی گئی۔جن کا علاج جاری تھا کہ کچھ افاقہ کے بعد اچانک آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال کرگئیں
۔جس کی اطلاع حکام نے انکے شوہر محمد اقبال کو دی جس پر محمد اقبال نے اس بات کی اطلاع اپنے افراد خاندان کو دی۔خاندانی زرائع کے مطابق آج عشاء کی نماز کے بعد نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے انکی تدوفین مکہ مکرمہ کے ایک قبرستان میں عمل میں لائی گئی۔
واضح رہیکہ حال ہی میں کروناء وائرس کی وباء کے موقع پر مرحومہ کے نوجوان بیٹے کی اور اس سے قبل پوتے کی موت واقع ہوئی تھی جس سے افراد خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ چکا تھا کہ آج عازم حج شاہین سلطانہ کا انتقال ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی شہریان بالخصوص افراد خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی۔