کے سی آر کٹر ہندو: ہریش راو

[]

حیدرآباد: ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ باعمل ہندو ہیں۔ ان کی دیوتاؤں سے عقیدت کی وجہ سے ہی ریاست پر امن اور خوشحال ہے۔

آج حسنا آباد منڈل کے پوٹلہ پلی دیہات میں سیتا راما چندرا سوامی مندر میں خصوصی پوجا کے بعد خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کے سی آر کی بھکتی کی وجہ سے ہی یادادری مندر کو1200 کروڑ، کنڈاگٹو کی ترقی کیلئے600 کروڑ روپے منظور کئے گئے۔

ملک بھر میں پجاریوں کو پروقار زندگی بسر کرنے کے قابل بنانے اور مختلف مندروں کو ترقی دینے والی صرف بی آر ایس حکومت ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق میں مندروں میں دیپ جلانے اور پوجا پاٹ کے اخراجات کے طور پر صرف6000 روپے دئیے جاتے تھے مگر بی آر ایس حکومت نے اس رقم میں مزید4000 روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اب 10,000 مندروں کو فی مندر10,000 روپے دئیے جارہے ہیں۔

قبل ازیں ہریش راو نے سیتا راما چندرا سوامی مندر کی 40 لاکھ روپے کے مصارف سے ترقی کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بی ونود کمار، اویش کمار، روجا رادھا کرشنا شرما و دیگر موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *