تلنگانہ مہیلا وشو ودیالیم میں کنٹراکٹ اساتذہ کی بھوک ہڑتال

[]

حیدرآباد۔13 ستمبر (راست) ریاست تلنگانہ کی واحد خواتین کی یونیورسٹی تلنگانہ مہیلا وشو ودیالیم معروف بہ عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی میں کنٹراکٹ، اساتدہ نے اپنی خدمات کو مستقل بنانے کے لیے بھوک ہڑتال میں حصہ لیا۔

 

چیف منسٹر کے سی آر کے انتخابی وعدوں میں ایک یہ بھی شامل تھا کہ ریاست تلنگانہ کے کانٹریکٹ ملازمین کی خدمات کو مستقل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے JL، DL، پولی ٹکنک کے کانٹریکٹ اساتذہ کی خدمات کو مستقل کردیا ہے مگر ریاست کی 12یونیورسٹیوں میں اپنی خدمات کو انجام دینے والے اسسٹنٹ پروفیسر کنٹراکٹ کی ملازمت کی منتقلی کے متعلق کوئی احکام جاری نہیں کئے گئے۔

 

حکومت کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کے لئے ریاست بھر کی 12یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے 4 ستمبر سے غیر معینہ مدت کے لئے Pendown کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں تلنگانہ مہیلا وشوو ودیالیم میں اساتذہ نے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا ہے۔

 

بھوک ہڑتال میں حصہ لینے والے کانٹریکٹ اساتذہ میں ڈاکٹر پی اسلیشا، ڈاکٹر راجیہ لکشمی، ڈاکٹر سی ایچ روہنی، ڈاکٹر نرسمہا راو اور ڈاکٹر رامولو شامل ہیں۔

 

اس ہڑتال میں سینیر کانٹریکٹ اساتذہ جنہوں نے 18، 20سال سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا اور تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *