[]
نئی دہلی: ریاست کیرالہ کی پولیس نے دسویں جماعت کے طالب علم کو کار سے ٹکر دے کر قتل کر دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ واقعہ ترواننتاپورم ضلع کے پور چل علاقے میں 30 اگست کو پیش آیا تھا جس کا سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ دانستہ دور پر دی گئی ٹکر ہے۔
15 سالہ شیکھر نامی لڑکا اپنے دوست کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک وہاں سے کار میں آنے والے شخص نے اسے ٹکر دے دی اور اسے روندتا ہوا چلے گیا جس کے نتیجے میں لڑکے کی موت ہو گئی۔ اس سلسلے میں ملی شکایت کے بعد پولیس نے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ ملزم پریہ رنجن نے یہ حرکت کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ کچھ دن قبل پریہ رنجن مقامی مندر کے پاس ضرورت سے فارغ ہو رہا تھا جس پر مہلوک شیکھر نے اسے روکا اور ڈانٹا تھا۔ ٹکر دے کر قتل کرنے کی وجہ یہی مخاصمت سمجھی جا رہی ہے۔
గుడి వద్ద మూత్రం ఎందుకు పోస్తున్నావని అడిగినందుకు కారుతో తొక్కించి చంపిన యువకుడు
కేరళలోని తిరువంతపురంలో నిందితుడు ప్రియరంజన్ స్థానిక ఆలయం వద్ద మూత్ర విసర్జన చేస్తుండగా 10వ తరగతి చదువుతున్న శేఖర్ (15) అనే విద్యార్థి ప్రశ్నించాడు. ఇది మనసులో పెట్టుకుని తన కారుతో తొక్కించి చంపాడు. pic.twitter.com/Br0D0lQ57d
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) September 11, 2023