چندرا بابو نائیڈو کے خلاف سی آئی ڈی کی مزید دو درخواستیں عدالت میں داخل

[]

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر اور تلگو دیشم پارٹی کے سربرا چندرا بابو نائیڈو کے خلاف اے سی بی کورٹ میں اندھرا پردیش سی آئی ڈی نے مزید دو درخواستیں داخل کی ہیں۔

 

امراوتی انرنگ روڈ کیس میں پی ٹی وارنٹ پٹیشن داخل کی گئی جبکہ اسکل ڈیولپمنٹ کے معاملے میں بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کے مقدمہ میں گرفتار چندرا بابو نائیڈو کو تحویل میں دینے کی خواہش کرتے ہوئے ایک اور درخواست داخل کی گئی۔

 

اس درخواست میں چندرا بابو نائیڈو کو پانچ دن کے لیے تحویل میں دینے کی سی آئی ڈی عہدیداروں نے خواہش کی ہے۔ ان درخواستوں پر عدالت میں سماعت ہوئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *