
اوٹاوا (آئی اے این ایس) ایک ہندوستانی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا ہے۔ یہ واردات اوٹاوا کینڈا سے قریب راک لینڈ علاقہ میں پیش آئی جس کے بعد حکام نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو تحویل میں لے لیا۔
کینڈا میں ہندوستان سفارت خانہ نے اس واردات کی توثیق کی اور بتایا ہے کہ مشتبہ شخص کو حکام نے تحویل میں لے لیا ہے۔ ہندوستان سفارت خانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس واقعہ پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے مہلوک کے خاندان کی ممکنہ مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔
ہم اس المیہ پر انتہائی غمگین ہیں۔ سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ یہ واردات آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔ سفارت خانہ نے بتایا ہے کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور مقامی کمیونٹی اسوسی ایشن کی جانب سے بھی غمزدہ ارکانِ خاندان کی ممکنہ مدد کی پیشکش کی جارہی ہے۔
واردات کی محرکات اور تفصیلات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واردات راک لینڈ علاقہ میں آج دن کی اولین ساعتوں میں پیش آئی۔ اے بی سی نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس نے راک لینڈ کے قرب و جوار کے رہنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکسی اختیار کریں کیونکہ افراتفری اور کشیدگی میں اضافہ کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ کینڈا میں سفارت خانہ کے حکام نے بھی غمزدہ ارکانِ خاندان کی ممکنہ مدد کی پیشکش کی ہے۔