باہمی اتحاد کے ذریعے ہی مسلمانوں پر دشمنوں کے ظلم کو روکا جاسکتا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یمنی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مهدی المشاط سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید سعید فطر کی مبارکباد پیش کی۔ 

انہوں نے مختلف ممالک میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے ہاتھوں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمان باہمی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو دشمن کسی بھی مسلمان قوم پر ظلم نہیں کرسکتے۔

گفتگو کے دوران یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے بھی ایران کے سپریم لیڈر، صدر اور عوام کو عید سعید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے اسلامی جمہوری ایران کا مؤقف باعث فخر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلامی ممالک مشترکہ نکات پر توجہ مرکوز کریں اور متحد ہوں تو استکباری طاقتیں اسلامی ممالک پر ظلم و تجاوز نہیں کر سکیں گی۔

مهدی المشاط نے مزید کہا کہ یمن کی زمینی صورتحال دشمنوں کے پروپیگنڈے سے بالکل مختلف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مسلمانوں میں بنیادی اختلافات نہیں ہیں، اور اگر ہم اپنے مشترکہ نکات پر توجہ دیں تو دشمنوں پر غلبہ پاسکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *