تلنگانہ کے کئی اضلاع سمیت حیدرآباد میں تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ تلنگانہ میں اگلے دو دنوں تک بارش کا امکان

حیدرآباد: حیدرآباد سمیت تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔شہر حیدرآباد میں آج صبح سے ہی موسم ابر آلود تھا اور دوپہر کے بعد تیز ہواوں گرج چمک کے ساتھ زبردست بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ تیز ہواوں کے ساتھ ہوئی غیر موسمی بارش سے سڑکوں پر جگہہ جگہہ بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ ریاست کے بعض اضلاع سے بھی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی دوپہر سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ بارش کی وجہ سے موسم میں اچانک تبدیلی آئی ہے۔ گزشتہ دنوں کے شدید گرم موسم کے بعد اب موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آنے والے دو دنوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس تعلق سے مختلف اضلاع کیلئے آرینج اور ایلو الرٹ جاری کردیا گیا۔

 

جمعرات کو عادل آباد، آصف آباد، نرمِل، منچریال، نظام آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ان اضلاع کیلئے آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ راجنا سری سلہ، جگتیال، کریم نگر، پیدا پلی، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، ناگرکرنول، ونپرتی ، نارائن پیٹ، گدوال اضلاع میں آندھی، بادل اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے

 

جمعہ کو عادل آباد، آصف آباد، نرمل ، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، ہنمکنڈہ، بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد،میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد،محبوب آباد، ناگرکرنول، نارائن پیٹ، گدوال اضلاع میں بعض مقامات پر اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ ان اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

 

اچانک بارش کی وجہ سے عوام کو شدید گرمی سے راحت ملی وہیں دوسری جانب کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بارش کے پیش نظر ریاستی حکومت کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پوری طرح سے چوکس ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *